اینٹی کرپشن کی ٹیم کا پنجاب پولیس کے ساتھ سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے گھر پر چھاپہ ۔

باغی ٹی وی : اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہاینٹی کرپشن اور پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت زرتاج گل کے گھر چھاپہ مارا زرتاج گل کے گھر میں تلاشی لی گئی اس دوران زرتاج گل موجود نہیں تھیں زرتاج گل وزیر پر ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لینے کا الزام ہے، وہ اپنے مقدمات میں تعاون نہیں کر رہیں زرتاج گل کرپشن اور کک بیکس کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔

دوسری جانب ٹیپو سلطان پولیس نے سابق رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کردی ، پولیس کے مطابق راجہ اظہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی راجا اظہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا تاہم پولیس نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

کراچی کے تھانہ ٹیپوسلطان پولیس نے رہنما پی ٹی آئی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے، اور بتایا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی پر 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کروانے، رینجرز چوکی نذر آتش کرنے اور املاک کونقصان پہنچانے کا الزام ہے، اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں راجہ اظہر کو آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Shares: