لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض سماعت کے دوران چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے،لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں، سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔
ایران نے اپنے نئے سائنسدانوں کوخفیہ مقامات پر پہنچا دیا
زرتاج گل نے سینئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔
ادھرفیصل آباد میں واقع انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) کے 9 مئی کے مقدمات میں 3 فیصلوں کے خلاف 3 الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں، تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے،اے ٹی سی فیصل آباد کے جج نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو 3 الگ الگ مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار