سہیل وڑائچ کا فیلڈ مارشل اور عمران خان سے متعلق کالم، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کالم کو من گھڑت قرار دیدیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برسلز میں آرمی چیف نے نہ پی ٹی آئی اور نہ ہی عمران خان کا کوئی ذکر کیا، سہیل وڑائچ نے ذاتی مفاد کیلئے اپنی طرف سے کہانی گھڑی،برسلز میں پی ٹی آئی کا کوئی ذکر نہیں ہوا نہ ہی معافی کا ذکر ہوا۔ سہیل وڑائچ کی خبر چھاپنے سے پہلے ادارے کو بھی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئی انٹرویو سہیل وڑائچ کو نہیں دیا،برسلز میں آرمی چیف نے کسی کی معافی کا ذکر نہیں کیا،فوج کا 9 مئی کے حوالہ سے مؤقف واضح ہے ہر کردار کو جواب دینا ہو گا،قانونی طور پر جو غلط حرکت کرتا ہے اس کو قانون کے کٹہرے میں آنا ہو گا،میڈیا کو سمجھنا چاہئے، برسلز تقریب میں سینکڑوں افراد موجود تھے، تقریب میں شریک افراد نے فیلڈ مارشل کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ 9 مئی صرف فوج کا نہیں قوم کا مقدمہ ہے، واضح ہیں کہ 9 مئی کرنے والوں، اس کے سہولت کاروں اور منصوبہ سازوں کو قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔

Shares: