سعودی عرب: زائرین عمرہ ویزہ کی مدت پر عمل کریں،وزارت حج و عمرہ

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مکہ معظمہ آنے والے زائرین کو عمرہ ویزہ میں بتائی گئی مدت پر عمل کرنا ہوگا-

باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق ہفتے کے روز سعودی وازرت داخلہ کے مطابق عمرہ ویزہ مدت جو کہ 30 سے 90 دن کے درمیان ہےعمرہ زائرین کو چاہیے کہ وہ ویزہ کی میعاد ختم ہونے سے پہلے ہی روانہ ہوجائیں ۔

وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہوزارت کی جانب سے عمرہ ویزے کی مدت کو 30 دن سے بڑھا کر 90 دن تک کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ’عمرہ ویزے پر بیرون ملک سے آنے والوں کو چاہیے کہ وہ مقامی قوانین کا خیال کرتے ہوئے عمرہ کی ادائیگی اور زیارت مسجد نبوی کے بعد ویزے کی مدت ختم ہونے سے قبل اپنے ملک لوٹ جائیں تاکہ قوانین شکنی کے مرتکب نہ ہوں۔

پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔

وزارت نے قبل ازیں متحدہ حکومت کے پلیٹ فارم "نسک” کے آغاز کا اعلان کیا تھاجو مکہ اور مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے نیا سعودی پورٹل ہوگا، جس کا مقصد عازمین کے تجربے کو فروغ دینا اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان کی آمد کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ سروس پوری دنیا میں، "ضیوف الرحمان سروس پروگرام” کے اقدامات اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے”نسک” کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون اور شراکت داری میں شروع کیا گیا تھاجہاں یہ "سعودی عرب کی روح” پر فراہم کی جانے والی خدمات سے منسلک ہے۔

اس کا مقصد اللہ کے مہمانوں کے سفر کو بھرپور بنانا اور ریزرویشن اور رابطہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف پیکجز اور پروگرام فراہم کرنا ہے۔

ایپ کے ذریعے عمرہ کمپنیاں بھی اپنی سروسز فراہم کریں گی جبکہ پہلے کام کرنے والی ویب سائٹ ’مقام‘ بھی وقتی طور پر کام کرتی رہے گی۔

Comments are closed.