کوئٹہ: ن لیگ کا بلوچستان سےصفایا،سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری،جنرل عبدالقادربلوچ سمیت 21 ارکان اسمبلی پی پی میں‌ شامل ہونے والے ہیں‌، اہم شخصیت کادعویٰ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی

ان خیالات کااظہار انہوں نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ7تاریخ کو جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ ودیگرکا اجلاس ہوگا تاہم گزشتہ روز ان سے ملاقات میں انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ نواب ثنا ء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ سمیت 21سے 22سابقہ اراکین اسمبلی نامور شخصیات وٹکٹ ہولڈرز پاکستان پیپلزپارٹی کاحصہ بن جائینگے

ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کرینگے مسلم لیگ(ن) کے ناراض رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے پی ڈی ایم اتحاد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم ان کی شمولیت سے وہ پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے نا اہل حکمرانوں کیخلاف موثر انداز میں جدوجہد کرینگے

انہوں نے کہا کہ جب سے نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر مسلم لیگ(ن) سے ناراض ہوئے تھے اور ہم اسی وقت سے رابطے میں تھے اور ہم نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شمولیت کا پیغام جنرل قادر تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی دوستوں سے مشاورت کرنے کے بعد جواب دینگے جنرل قادر ملک کے سپاہی رہ چکے ہیں اور ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Shares: