شانگلہ زہریلی مشروم کھانے سے 2 بھائی جاں بحق جبکہ 5 کی حالت غیر ہو گئی

مون سون بارشوں کے بعد عموماً مختلف علاقوں میں مشروم نکل آتے ہے،جس کو مقامی لوگ بہت شوق سے کھاتے ہے،لیکن کے پی کے ضلع شانگلہ میں مشروم کھانے سے ایک افسوسناک واقع سامنے آیا ہے جہاں مشروم کھانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ 5 بہن بھائیوں کی حالت غیر ہو گئی ہے،
ضلع شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے دلو ڈہرئی میں زہریلی مشروم کھانے سے دو نوجوان بھائی جاں بحق جبکہ پانچ بہن بھائیوں کی طبیعیت شدید بگڑ گئی ہے،
دلو علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے قریبی پہاڑی سے مشروم لاکر گھر میں پکائے تھے جس کے باعث ان بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کے ایمرجنسی وارڈ میں تعینات ڈاکٹر کے مطابق زہریلی مشروم کھانے سے متاثرہ 4 بھائیوں سے سمیت 3 بہنوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں 16 سالہ مصباح الحق اور 11 سالہ امتیاز دم توڑ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کی موت زہریلی مشروم کھانے سے واقع ہوئی ہے جبکہ دیگر متاثرہ بچوں کو الپوری ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس قبل گزشتہ ہفتہ بھی شانگلہ کے علاقے پورن چوگا میں بھی دو بہینں زہریلی مشروم کھانے سے جاں بحق ہوئی تھیں۔

Comments are closed.