امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں یوکرین جمعرات تک امریکا کا تیار کردہ امن معاہدہ قبول کرلے۔

امریکی ریڈیو کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کئی ڈیڈ لائنز رہی ہیں، لیکن اگر حالات ٹھیک ہوں تو ڈیڈ لائن بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ تاہم ان کے مطابق امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے جمعرات مناسب دن ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر سے رابطہ کیا ہے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی امریکی امن منصوبے میں یوکرین کے اصولی مؤقف کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے تیار کردہ مسودے پر کام جاری ہے، اور یہ ایسا منصوبہ ہونا چاہیے جو حقیقی اور باوقار امن کی ضمانت دے۔فرانسیسی صدر نے بھی اپنے یوکرینی ہم منصب سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے مستقبل سے متعلق کسی بھی بات چیت میں کیف کو مکمل طور پر شامل کرنا ضروری ہے

جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں تو تلاشی کس بات کی؟ ایرانی ترجمان

کھیل میں سیاست،ورلڈ کپ 2027 بھارت سے منتقل ہونے کا امکان

پراکسی وار ،بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کو پریشان کر رہا ہے: وزیر دفاع

بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں 534 طیارے تباہ

Shares: