ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: زمبابوے سے شکست کے بعد شاداب خان رو پڑے

0
43

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں زمبابوے سے شکست کے بعد کرکٹر شاداب خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

باغی ٹی وی: آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر نہ صرف مداح جذباتی ہوئے بلکہ قومی کرکٹر شاداب خان بھی رو پڑے۔

عدم برداشت بڑھنے لگی:وسیم اکرم نے لائیو شو میں شعیب ملک کی بےعزتی کردی


سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان ہاتھوں میں چہرہ چھپائے زمین پر بیٹھے رو رہے ہیں۔ ان کو ٹیم کے ایک ساتھی آ کر تسلی دیتے ہیں اورسمجھاتے ہیں۔

شاداب خان کی رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی صارفین نے شاداب خان کو ہمت سے کام لینے اور اچھا پرفارم کرنے کے مشورے دئیے۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی پاکستان ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھادیئے تھے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران سابق بھارتی کپتان نے پاکستان کے بولر وسیم جونیئر کو بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا جیسا قرار دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کو 104 رنز سے شکست دیدی

سنیل گواسکر نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاس تو ہاردک پانڈیا جیسا وسیم جونیئر ہے، وسیم نیا ہے لیکن میرا آئیڈیا ہے کہ وہ شاٹس کے ساتھ آپ کو اچھے اوورز دے سکتا ہے، بھارت کےخلاف وسیم کو نہیں کھلایا لیکن دو اسپنرزکھلائے، یہ سڈنی میں تو ٹھیک لیکن دوسرے وینیوز پر ٹھیک نہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز کے مطابق اگر ان کے پاس وسیم جونیئر جیسا سیم کرسکتا ہو اور 2 شاٹس بھی مارتا ہو تو اسے کھلائیں کیونکہ وسیم نے زمبابوے کے خلاف ایسا کیا بھی ہے اور اس میں ٹیلنٹ ہے۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا تھا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف 2 اسپنرز کھلا کر اچھا فیصلہ نہیں کیا تھا، پاکستان کا مڈل آرڈر بیٹنگ سیٹ نہیں، پہلے فخر زمان نمبر تین پر تھے اب وہ صرف اسکواڈ میں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:پاکستان کومسلسل دوسری شکست:زمبابوے نے ایک رنز سے ہرا دیا

انہوں نے کہا تھا کہ شان مسعود اب نمبر تین پر ہیں، اگرچہ وہ رنز کر رہے ہیں لیکن پاکستان کی سلیکشن درست نہیں، آپ کو ایسے کھلاڑی کی ضرورت ہے جو تین چار اوورز کرے اور آخری چند اوورز میں 30 رنز بنا سکے۔

Leave a reply