مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں

ایچ بی او کی ڈرامہ سیریز ’یوفوریا‘ میں مرکزی کردار کردار ادا کرنے والی اداکارہ زینڈیا ایمی ایوارڈ جیتنے والی سب سے کم عمر ترین اداکارہ بن گئیں۔

باغی ٹی وی : ’ایمی‘ ایوارڈز کا آغاز 1949 میں کیا گیا تھا اور رواں برس اس کی 72 ویں سالانہ تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی میزبانی جمی کمیل نے کی تھی۔ ’ایمی‘ ایوارڈز کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور یہ ایوارڈز صرف ٹی وی پر چلنے والے پروگرامز اور ڈراموں کو دئیے جاتے ہیں۔

ایمی ایوارڈز میں اے ٹی اینڈ ٹی ایچ بی او نیٹ ورک نے سب سے زیادہ 30 ایوارڈز حاصل کیے جن میں ‘سکسیشن’ اور ‘واچ مین’ ڈرامے بھی شامل ہیں اور سکسیشن نے بہترین ڈرامے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایمی ایوارڈز کے دوران سب سے بڑا حیران کن وقاعہ اس وقت پیش آیا جب ڈزنی چینل کی سابق اداکارہ 24 سالہ زینڈیا کو ایچ بی او کی ٹی وی سیریز یوفوریا میں بہترین ڈرامہ ایکٹریس کا ایوارڈ دیا گیا۔24 سالہ زینڈیا ایچ بی او سیریز میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لینے کے بعد جذباتی ہوگئیں۔

اس حوالے سے اے پی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نےکہا کہ میں عام طور پر روتی نہیں ہوں لیکن یہ ایک بہت جذباتی لمحہ تھا میں اب تک یقین نہیں کرپارہی۔

زینڈیا نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود وہ اپنی کامیابی کا یہ لمحہ اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے پر خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایسے ہی لمحات ہوتے ہیں جن میں ہم رکنا اور خوش ہونا چاہتے ہیں۔

زینڈیا ڈرامہ ایکٹریس کا ایمی ایوارڈ حاصل کرنے والی دوسری سیاہ فام اداکارہ ہیں ان سے قبل 2015 میں ویولا ڈیوس کو ‘ہاؤ ٹو گیٹ اوے ود مرڈر’ کے لیے دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ یوفوریا میں زینڈیا نے روئے بینیٹ نامی منشیات کی عادی ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو سیریز میں اپنی سنجیدگی اور ریکوری سے جدوجہد کرتی دکھائی دیتی ہے۔مذکورہ سیریز کی کہانی ہائی اسکول کے طلبہ کے درمیان منشیات، صدمے اور شناخت کے گرد گھومتی ہے۔

روس کی سابق ملکہ حسن اور ماڈل کا سیلز گرل پر تیزدھار چاقو سے حملہ

ہلک کی کزن شی ہلک جلد ہی اسکرین پر دکھائی دیں گی

شوبز دنیا کا پہلا رئیلٹی شو جس میں جیتنے والے کو خلاء کی سیر کرائی جائے گی