کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیرخان )ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں کادھاوا مسافر و مال بردار گاڑیاں لوٹ لیں،کئی گاڑیوں پر قبضہ،لوٹ مار جاری

تفصیل کے مطابق ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر سینکڑوں ڈکیتوں نے مسافر و مال بردار گاڑیوں کو لوٹ لیا جبکہ لوٹ مار کا سلسلہ جاری سینکڑوں گاڑیاں ڈکیتوں کے قبضہ میں۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس 2 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کاروائی کرنے سے گریزاں معاملہ دوسرے تھانہ کی حدود ظاہر کرکے مسافروں کو مزید اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

مسافرین کا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے مطالبہ ہے کہ وزیراعلی خیبر پشتونخواہ سے رابطہ کرکے ایف,سی اور پاک فوج کے ذریعے انہیں محفوظ طریقہ سے کوئٹہ پہنچایا جائے اور معاملہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

Shares: