‏’زیادہ ہوشیار نہ بنو، اور گندہ کھیل نہ کھیلو‘ مریم نواز کا خاتون صحافی کو جواب

0
31

‏’زیادہ ہوشیار نہ بنو، اور گندہ کھیل نہ کھیلو‘ مریم نواز کا خاتون صحافی کو جواب

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. مریم نواز نے صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے ٹویٹ میں‌ سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم ‏’زیادہ ہوشیار نہ بنو، اور گندہ کھیل نہ کھیلو میں نے اس مسئلے پر ایک پارٹی بیان دیا ہے جو کہ ہماری پالیسی کے مطابق ہے اور اپنے لیڈر کی ہدایت کے مطابق دیا گیا بیان ہے .
واضح رہے کہ غریدہ فارقی نے مریم نواز کے اس بیان میں ایک ٹؤیٹ‌کی تھی جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ عسکری قیادت کو خود پارلیمنٹ‌میں آنا چاہیے. اس پر غریدہ کا ٹویٹ تھا کہ” مریم نواز صاحبہ نے کُھل کر شہباز شریف صاحب و دیگر کے آئی ایس آئی میس میں ملاقات کیلئے جانے کی مخالفت کر دی۔ ن لیگ آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ۔ ”
جبکہ احسن اقبال صاحب نے کل ہی ہمارے پروگرام میں کہا کہ اِسمیں کوئی حرج نہیں پوری دنیا میں ہوتا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر ن لیگی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کپٹن(ر) صفدر کو عدالت پیشی سے روک دیا،عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں مریم نواز آئندہ سماعت پر آپ پیش نہ ہوں،

ن لیگی قیادت میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی

عدالت نے کہا کہ ہم تحریری فیصلے میں آئندہ سماعت کا تعین کر دیں گے،اسلام آباد ہائی کورٹ میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ کیس میں اپیلیں 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی تھی.
غریدہ فاروقی کے اس ٹویٹ‌ مرم نواز کے اس رویے بعض صحافیوں نے اس عمل کو مایوب سمجھا تو اس پر ن لیگ کے کارکنوں نے غریدہ فاروقی کو آڑے ہاتھو لیا اور ان کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا شروع کردی.

Leave a reply