پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، ائی جی خیبر پختونخوا اخترحیات خان نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر میں شدت پسندوں کی جانب سے رکشہ کے زریعے دھماکا کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، رکشے میں 350 کلوگرام بارودی مواد ،دو گیس سلنڈرز پٹرول ڈرمز تھے،اخترحیات خان کے مطابق رکشے ہینڈلز سے منسلک الیکٹرانک سویچ بھی تھا، :پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کر ملوث دہشتگرد کو گرفتار کرلیا،آئی جی خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے پشاور میں تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ بنایا تھا،آئی جی پی کے پی نے کہا کہ بروقت کاروائی پر متعلقہ پولیس کو نقد انعام اور توصیفی اسناد سے بھی نوازا جائے گا،آئی جی پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کی رسائی اب ضم شدہ اضلاع تک ہوچکی ہیں اور سی ٹی ڈی میں ٹیکنالوجی پر توجہ دی جارہی ہے،
واضح رہے ضلع خیبر باڑہ میں پولیس نے بارود سے بھرے رکشے کو قبضہ میں لیکر رکشہ ڈرائیور کو بھی گرفتار کر کے دہشتگردی کا برا منصوبہ ناکام کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک ہوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو برآمد کرلیا گیا،
ڈی پی او کے مطابق بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپا کر رکھا گیا تھا جس کو خودکش حملے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت ہارون رشید سکنہ باڑہ برقمبر خیل ہوئی ہے۔ پولیس نے لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹئیر کور حکام کے حوالے کردیا۔








