ضلع ملیر میں آج جمعہ کے اجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائ سخت انتظامات۔
مساجد اور امام بارگاہوں کی طرف آنے جانے والی شاہراوں اور گذرگاہوں پر انتہائی مربوط سکیورٹی اورپولیس پیٹرولنگ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں گئیں ہیں۔تمام ایس ایچ اوز کو نماز جمعہ کے دوران اور نماز کے بعد اجتماعات کےاختتام تک مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی مقامات کی سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ضلع میں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز جملہ سکیورٹی معاملات کی ازخود نگرانی کرینگے۔ ایس ایس پی عرفان بہادرنےمساجد اور امام بارگاہوں میں آنے والے تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کرنے کی ہدایت کی۔ سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے والے تمام پولیس اہلکاروں کو نماز کی ادائیگی کیلئے آنے والے افراد کی مکمل جامہ تلاشی لینے کی ہدایت دی گئیں مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سے ٹھیلوں اور گاڑیوں کو مخصوص دوری پر پارک کرنے کی ہدایت۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کومساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کو دیکھتے ہی فوری ریسپونس کرنےاور کمانڈنگ آفیسر کو اطلاع کرنے کی ہدایت جاری جبکہ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامورتمام اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے اور چاک و چوبند اور مستعد ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی کیساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئیں تھیں۔

ضلع ملیر میں جمعہ کے اجتماعات کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں پرسکیورٹی کےانتہائ سخت انتظامات نظر آئے
Shares: