قصور
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری ہے شہر کی بڑی شاہراہوں پر جگہ جگہ ناکے، ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس مکمل طور پر سرگرم ہے جبکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
ت حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک سسٹم تیزی سے بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں
ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک قصور محمد عاصم اعظم چیمہ کے مطابق خصوصی آپریشن کے دوران اب تک 998 مقدمات درج جبکہ 12 لاکھ روپئے سے زائد جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں

انہوں نے صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور عطاء محمد قصوری سے گفتگو میں بتایا کہ کارروائیوں میں 303 بغیر ہیلمٹ، 55 انڈر ایج ڈرائیورز، 159 ون ویلنگ، اوور لوڈنگ اور مسافر سیفٹی کی خلاف ورزیوں پر چالان کیے گئے
اس کے علاوہ 208 دھواں چھوڑتی گاڑیوں، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی، جبکہ 256 بغیر لائسنس، بغیر سیٹ بیلٹ اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے

ڈسٹرکٹ آفیسر ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی کہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں۔ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے سے سخت حادثات جنم لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ کا استعمال ہر شہری کیلئے لازمی ہے، بڑی شاہراہوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں اور قانون توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا

Shares: