قصور
ضلعی انتظامیہ چمڑی جائے پر دمڑی نا جائے کے اصول پر کاربند میر محمد گاؤں کی اچھی حالت کی سڑک صرف چند ہزار روپوں کی منتظر سڑک کی دونوں سائیڈوں سے مٹی بلکل نرم ہو چکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہورگاؤں میر محمد کی سڑک جو کہ چند سال قبل ہی بنی تھی شدید خطرے کا شکار ہے سڑک تو بلکل ٹھیک ہے مگر سڑک کے دونوں سائیڈوں سے مٹی انتہائی نرم ہو چکی ہے جس سے بڑے بڑے شگاف پڑ چکے ہیں جو کہ بڑھ کر سڑک کو نقصان پہنچائینگے مٹی میں پڑے شگاف پچھلے سال سے نظر آ رہے ہیں مگر یونین کونسل ستوکی اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی توجہ نہیں دی مٹی کے شگافوں کو بھرنے میں چند ہزار روپیہ اور چند گھنٹے درکار ہیں مگر انتظامیہ انتظار کر رہی ہے کہ لاکھوں روپیہ سے بننی والی سڑک خراب ہو اور لوگ اذیت میں مبتلا ہو
اہلیان میر محمد و موضع ستوکی کے لوگوں نے ڈی سی قصور اور ایڈمنسٹریٹر یونین کونسل ستوکی سے نوٹس لے کر سڑک کے دونوں کی مٹی کے شگافوں کو بھرنے کی اپیل کی ہے تاکہ سڑک بچ سکے

Shares: