ضلعی انتظامیہ ناکام،حکومتی و ملنے والی قیمتوں میں فرق

قصور
ضلعی انتظامیہ حکومتی رٹ قائم رکھنے میں مکمل ناکام ،سبزیوں،پھلوں کی سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں کئی زمین آسمان کا فرق،انتظامیہ منہ دکھلائی کیلئے چھوٹے دکانداروں تک محدود

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور حکومتی رٹ ہو قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث ہر بندہ اپنی من مانیوں پر اترا ہوا ہے جس کے باعث پھلوں،سبزیوں کی سرکاری و ملنے و قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے 20 سے 40 روپیہ فی کلو سرکاری قیمت والی سبزیاں منڈی سے 60 سے 70 روپیہ فی کلو مل رہی ہیں جس کی باعث دکاندار خرید کر اپنی دکانوں پر 80 سے 100 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں
جب بھی ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں میں استحکام کی توجہ دلائی جاتی ہے تو رسم منہ دکھلائی کی طرح رسم کاروائی کرنے کیلئے چھوٹے دکانداروں کی شامت آجاتی ہے کہ جو بیچارے خود مہنگی چیزیں خرید کر مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں مگر منڈی میں بیٹھے آڑھتیوں ،کمیشن ایجنٹوں کو کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا جس کے باعث سرکاری و منڈی کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور آسیہ گل،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ خدارا چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرنے کیساتھ بڑے بڑے مگرمچھوں کو بھی ہاتھ ڈالئے تاکہ حکومتی رٹ قائم ہو سکے

Leave a reply