اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی نے ذو الحج 1444 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 19 جون بروز پیر مرکزی اجلاس کراچی میں ہوگا 19 جون کو اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
زونل کمیٹیاں چاند کی شہادت موصول ہونے کے حوالے سے رپورٹ مرکزی کمیٹی کو ارسال کریں گی جبکہ چاند نظرآنےکا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے جس کے بعد روایت کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین، سپارکو حکام کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی کے اراکین شریک ہوں گے۔
پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ
دوسری جانب بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملکوں میں جہاں اتوار 18 جون کو 29 ذی القعد ہے چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ ان ملکوں میں یکم ذی الحج پیر 19 جون کو اور عید الاضحی بدھ 28 جون کوہوسکتی ہے۔ پاکستان میں 18 جون کو 28 ذی القعد ہوگی اور چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر 19 جون یعنی 29 ذو القعد کو ہوگا۔
پاکستان میں یکم ذوالحج منگل 20 جون یا یا بدھ 21 جون کو متوقع ہے۔ اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے بیشتر مسلمان ممالک میں 29 ذی القعد یعنی 18 جون کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ عالم اسلام کے مغربی اور وسطی علاقوں میں اس تاریخ کوٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی چاند مشکل سے دیکھا جا سکے گا۔
لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری
عالمی فلکیات مرکز کا مزید کہنا ہے کہ 18 جون بروز اتوار کو اسلامی دنیا کے مشرقی علاقوں میں کسی بھی طرح چاند نہیں دیکھا جاسکے گاجکارتہ میں سورج غروب ہونے کے 7 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی پیدائش کو 6 گھنٹے اور 5 منٹ ہوچکے ہوں گے ابو ظبی میں سورج غروب ہونے کے 29 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اور اس وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور 4 منٹ ہوچکی ہوگی۔
ریاض میں سورج غروب ہونے کے 31 منٹ بعد چاند چھپ جائے گا اس وقت اس کی عمر 13 گھنٹے ہوگی۔ عمان اور مقبوضہ بیت المقدس میں میں چاند سورج غروب ہونے کے 37 منٹ بعد نظروں سے اوجھل ہوگا اس وقت اس کی عمر 14 گھنٹے ہوچکی ہوگی۔