لاہور: ظل شاہ کی والدہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ظل شاہ کی والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا عمران خان پر قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا دن رات وہیں بیٹھا رہتا تھا ان کو چاہیئے تھا اس کی حفاظت کرتے انہوں نے کیا کیا اتنا کچھ ہو گیا مار دیا ڈالے گھمائے یاسمین راشد نے انہیں کال کی بجائے ان کو کال کرنے کے یاسمین راشد اسپتال جاتی-
ظلے شاہ کی والدہ نے PTI کو اپنے بیٹے کا قاتل قرار دے دیا۔
میرا بیٹا عمران خان کیلئے گیا تھا، اس کے بیٹے تو آرام سے ہیں، یاسمین راشد فون کرتی رہی، اسپتال کیوں نہیں گئی۔ مجھے میرا بیٹا چاہیے۔ یہ PTI والوں نے کیا ہے، عمران خان میرا بیٹا واپس کرے @PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/cvxAEEabjO
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 12, 2023
ظل شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ اپنے ان کے بچے حفاظت سے ہیں میرا بچہ ان کے لئے قربان ہو گیا جب سے عمران خان کو چوٹ لگی میرا بیٹا گھر نہیں آتا تھا کہتا تھا میرے ووٹ سے جیتے گا اس کو میری وجہ سے آرام آئے گاہمیں انصاف چاہیئے ہمیں ہمارا بیٹا چاہیئے بس میرا انہیں پیغام پہنچا دیں-
جاں بحق کارکن کی والدہ نے کہا کہ مجھے تسلی نہیں ہے اس قدر بے دردی سے میرے بیٹے کا قتل کیا یہ سب سازش کے تحت ہوا ہے اس وقت سب کچھ اکٹھا ہو گیا اتنے لوگ مرتے ہیں کسی کا پتہ نہیں ہوتا میرے بیٹے کا انہوں نے سب کچھ بائیو ڈیٹا نکال لیا وہاں مر گیا اسپتال میں چلا گیا دس پندرہ منٹ میں میرے میاں کو بھی پتہ چل گیا یہ اتنا سب کچھ تحریک انصاف والوں نے کیا مجھے بس عمران خان سے یہی کہنا ہے کہ مجھے میرا بیٹا دے دے اس کی بڑی مہربانی ہو گی-
انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا اس کی حفاظت کے لئےگیا لیکن انہوں نے میرے بچے کی کوئی حفاظت نہیں کی آپ خود ہی دیکھ لیں آپ خود دیکھ لیں میرے بچے کی کون سی حفاظت کی انہوں نےمجھ سےمیرا جوان بچہ چھین لیا میں اپنےبچےکو کہتی ہوتی تھی بلال نہ جاؤ کہتا نہیں امی میں اپنے گھر کے لئے جا رہا ہوں آپ مجھے مت روکو میرے ووٹ سے وہ وزیراعظم بنے گا اتنا یقین تھا ا س کامیں اسے ڈانٹ بھی دیتی تھی اور ایک دو مرتبہ اسے تھپڑ بھی مارا س اسے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گی بس اسے (عمران خان) کہیں میرا بیٹا لادے-