بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز کے پانچویں میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے ، جن میں رحمان اللہ کے 61 اور حضرت اللہ زازئی کے 31 رنز نمایاں تھے ، ان کے علاوہ کوئی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا ، زمبابوے کی طرف سے کرسٹوفر موفو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
جواب میں زمبابوے نے 155 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا ، زمبابوے کے کپتان اور اوپنر بلے باز مساکڈزا نے 42 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، چاکابوا نے ان کا پورا ساتھ دیتے ہوئے 39 رنز اسکور کیے ، شین ولیمز نے 21 رنز کی اننگز کھیلی، افغانستان کے کپتان اور شاندار لیگ اسپنر راشد خان سمیت کوئی افغانی باؤلر متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا، زمبابوے کے کپتان مساکڈزا کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا ،
ٹرائنگولر سیریز ، زمبابوے نے افغانستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

Latest from کھیل

ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے ،شاندار استقبال،اگلا ٹارگٹ بھی بتا دیا
پاکستانی اولمپیئن اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی ، لاہورایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، پھول نچھاور کیے۔ تفصیلات کے مطابق جیولین

پاکستان کی شاندار فتح، محمد حارث کی سنچری سے بنگلہ دیش کو کلین سوئپ
پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3

سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا کرکٹ ٹیم سے خطاب
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کر رہی ہے- صدر مملکت نے

دبئی میں بھارتی ایونٹ میں شاہد آفریدی کی شرکت پر بھارتی صحافی سیخ پا
دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی کرکٹ اسٹارز شاہد آفریدی اور عمر گل کی شرکت پر بھارتی صحافیوں نے شدید

الیسٹر کک کی پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف، ایرن ہالینڈ نے پاکستانی پاسپورٹ مانگ لیا
انگلینڈ کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر الیسٹر کک نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوران پاکستان میں قیام