ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکن کپتان دُسون شناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 جبکہ رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے، برائن بنیٹ نے 49 اور سکندر رضا نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایشان ملنگا نے اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں آج ایک تبدیلی کی گئی جبکہ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے میچ والی ہی ٹیم برقرار رکھی۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں زمبابوے کی بیٹنگ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنز روکنا اور سکندر رضا کی جلد وکٹ لینا ضروری ہوگا۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وہ ہدف مقرر کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمتِ عملی اپنائیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ٹیم پہلی شکست کے بعد مضبوط کم بیک کرے گی، جبکہ سری لنکا پاکستان میں حالیہ تینوں ون ڈے میچز ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں نئی شروعات کی امید رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

کراچی ایئرپورٹ پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط

Shares: