زمبابوے کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ : دو کھلاڑی آؤٹ

0
41

راولپنڈی :زمبابوے کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ : دو کھلاڑی آؤٹ،اطلاعات کے مطابق پہلا ٹی20: پاکستان کے خلاف زمبابوے کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں

کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔

محمد حسنین نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلے ہی اوور میں زمبابوین کپتان چمو چبابا کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی۔

برینڈن ٹیلر اور شان ولیمز نے اسکور کو 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ حارث رؤف نے وکٹ کیپر بلے باز کو حیدر علی کی مدد سے پویلین پواسی پر مجبور کردیا۔

زمبابوے نے اب تک 9 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 69رنز بنائے۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں زمبابوے کے کپتان چمو چبابا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ادھر دوسری طرف پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے لیکن ہم بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔

پاکسےان نے آج کے میچ میں سابق عظیم لیگ اسپنر کے بیٹے عثمان قادر کو ڈیبیو کرایا ہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد رضوان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور حارث رؤف۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ مثبت اور بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، کوشش کریں گے کہ زمبابوے کوجلد آؤٹ کریں۔پاکستان کی جانب سے لیجنڈ لیگ اسپنر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے عثمان قادر اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 11 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں اور تمام میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Leave a reply