زمبابوے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں

زمبابوے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں
باغی ٹی وی :پاکستان ٹیم کے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے بہتر آغاز کر دیا ، 3 وکٹ کے نقصان پر سینچری مکمل کر لی، زمبابوے کے اوپنر بلے باز اچھی کارکردگی فراہم نہ کر سکے . 30 کے سکور پر 2 وکٹ گر چکی تھیں تاہم کریگ نے 45 رنز کی اچھی اننگ کھیلی ، شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا . اس وقت ولیم اور ٹیلر کریز پر ہیں
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کو 281رنز کا ہدف دیا اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ، امام الحق نے ففٹی مکمل کر لی اور رن آوٹ ہوئے.ا ن سےپہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔ حارث سہیل 41 رنز پر کھیل رہے ہیں .رضوان 14 رنز بنائے.نئے آنے والے کھلاڑی افتخار احمد ہیں، آخری بیٹس مین حارث سہیل نے 72 رنز بنائے.
قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ اوپنر بلے باز امام الحق اور عابد نے 47 رنز کی شرکت داری قائم کی، عابد علی 21 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے، انہیں کارل مومبا نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 89 رنز پر گری، کپتان بابر اعظم بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 19 رنز بنا کر موزرابانی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 6 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 71 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ محمد رضوان 14، افتخار احمد 12 اور فہیم اشرف 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے

Comments are closed.