ضمنی انتخابات میں دھاندلی، تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اختلافات ہوتے رہتے، پنجاب میں لیڈر شپ تبدیل نہیں کر رہے، بیرسٹر گوہر
0
186
intra party

سیاسی کمیٹی اجلاس کے بعد چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھاکہ کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی یا مہنگائی کم ہونے کی بات کریں،ووٹ کا دن اعتماد کا دن ہوتا ہے، کل جمہوریت کےلیے ایک شرم کا دن تھا، پنجاب میں لیڈرشپ تبدیل نہیں کررہے،پارٹی میں اختلافات تو ہوتا رہتا ہے، پنجاب کی لیڈر شپ بہترین کام کررہی ہے، بہت قربانیاں دی ہیں، وہ اور ان کی فیملی جس کرب سے گزر رہے ہیں وہ ہم بتا نہیں سکتے،ہماری کوشش ہوتی ہے وہ چیز شیئر کریں جو ملک و قوم کیلئے بہتر ہو،ہمیشہ ہم خیر والی چیزوں جیسے کہ خان صاحب کی رہائی سے متعلق انفارمیشن ہو،لیکن بد قسمتی سے جب بھی آتے ہیں بد خیری ہی ملک میں چل رہی ہوتی ہے،بائی الیکشن احتساب کا دن ہوتا ہے، لوگ خوشی سے جا کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں،کل کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ دن رہا،ووٹ ہی جمہوریت ہے جو پارلیمان کا ستون سمجھا جاتا ہے،ووٹ کا صحیح استعمال ہی اصلی نتائج دیتا ہے،ضمنی انتخاب میں میں جو کچھ ہوا سب نے دیکھا،الیکشن پراسس میں نہ صرف لیول پلیئنگ فیلڈ بلکہ لوگوں کو بھی آزادانہ انداز میں ووٹ کاسٹ کرنے دیں،ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے پہلے سے کچھ ووٹ ڈالے جا چکے تھے،ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ کمشنر راولپنڈی کی انکوائری ہم سے شیئر کریں،کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد وہ منظر عام سے غائب ہوئے،الیکشن کمیشن بائی الیکشن میں دھاندلی کی انکوائری کرے،ایک پولنگ سٹیشن پر امیدوار کے والد نے کہا کہ ووٹ تو پہلے ہی ڈل چکا،الیکشن کمیشن نے اس سارے عمل میں کچھ بھی نہیں کیا،کمشنر راولپنڈی نے اعترافی بیان دیا اس کے بعد معاملہ دبا دیا گیا،کل پنجاب میں کھلی دھاندلی ہوئی ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری روکا جائے،اگر دھاندلی ہوئی ہے تو جیت کا نوٹیفکیشن کسی صورت نہیں ہونا چاہئے،الیکشن کمیشن نے ایسے کونسے اقدامات کیے کہ ایسے معاملات دوبارہ نہ ہو،الیکشن کمیشن عوام کو بتائے کہ ضمنی الیکشن میں عدلیہ سے آر او کیوں نہ لیے گئے،24 گھنٹے ہوگئے ہم نے الیکشن کمیشن کو سب آگاہ کیا ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے،اس گھناؤنے جرم میں پنجاب حکومت مستفید ہوتی رہی،پولنگ سٹیشنز سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا

جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہوگی تحریک جاری رہےگی ،عمر ایوب
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جو کل کا 21 اپریل کا الیکشن ہوا یہ ایک ڈھونگ رچایا گیا، یہ ٹیکس پئیرز کے پیسوں کا ضیاع تھا، موبائل فون سروس پورے 24 گھنٹے قبل بند کر دی گئی، دنیا الیکشن میں شفافیت چاہتی ہے یہاں اندھیرے میں کام کرنا چاہتے ہیں، باجوڑ میں ڈی آر او نے خط لکھا کہ انہیں زدوکوب کیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 جج صاحبان نے بھی خط لکھا ہوا ، کل نجی چینلز کے نمائندوں کو پنجاب پولیس نے گجرات کے چوک سے اٹھایا،ڈی پی او گجرات، ریٹرننگ آفیسر اس معاملے کی نگرانی کر رہے تھے،بحیثیت اپوزیشن لیڈر میرا اور چئیرمین تحریک انصاف کا راستہ روکا گیا، کل ہم 3 گھنٹے وہاں موجود رہے ہمیں کہا گیا کہ ہمیں آرڈر ہے آپ کو آگے نہ جانے دیا جائے، شہباز شریف نے کم اور اس کی جگہ لڑنے والے امیدوار نے زیادہ ووٹ لیے، ہماری الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت فیصل آباد سے تحریک کا آغاز کریں گے،کراچی میں بھی الائنس کے پلیٹ فارم سے احتجاج ہوگا، جمعہ کے روز تمام صوبائی سیٹوں پر بھرپور احتجاج کا اعلان کرتے ہیں،گجرات میں بھی ایک بڑا جلسہ کیا جائے گا، اندرون سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی بھرپور جلسے کریں گے، بطور اپوزیشن ان پوائنٹس کو قومی اسمبلی میں بھی اٹھایا جائے گا، جب تک ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی نہ ہوگی تحریک جاری رہےگی

پنجاب اور وفاق کی حکومت پر غداری کی ایف آئی آر ہونی چاہیے،حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ کل کے الیکشن کو الیکشن کہنا بھی توہین ہے،جس طریقے سے بے دردی اور گھناؤنے انداز میں الیکشن کروایا گیا، اس طرح کے شرمناک عمل کی مزمت کے الفاظ نہیں ہیں،
سیاست دانوں نے غداری اور دیگر دفعات کے مقدمات کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا، آئین پاکستان کا کھلم کھلا استحصال کیا گیا ہے، پنجاب اور وفاق کی حکومت پر غداری کی ایف آئی آر ہونی چاہیے، ہم بائی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں،

مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

Leave a reply