چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی اس لیے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا، ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا جب کہ طلال چوہدری کو آج طلب کیا ہے۔

واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا ہے، (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں (ن) لیگ کے حصے میں آئیں، پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

Shares: