ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئند کے میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق ھونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق ن لیگ سے ھے

گورنمنٹ ہائی سکول نسبت روڈ کے پولنگ سٹیشن پر نامعلوم کارسواروں نے فائرنگ کی اور موقع سے نکل گئے۔ سکول کی دیوار پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں، موقع سے گولیوں کے خول بھی ملے۔مین بازار میں قائم پولنگ سٹیشن کے قریب 4 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ووٹرز میں خوف وہراس پھیل گیا۔ خواتین خوف کے باعث گھبرا کر پولنگ سٹیشن کے باہر سے چلی گئیں۔

ڈسکہ کے بائی الیکشن میں عورتیں اصرار کر رہی ہیں کہ ہمیں ووٹ ڈالنے دو لیکن پولیس افسر کہہ رہا ہے کہ فائرنگ ہو گئی ہے پولنگ بند ہے عورتوں کو فائرنگ کا کہہ کر ڈرایا جا رہا ہے لیکن وہ ووٹ ڈالنے پر مصر ہیں

ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے

قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

Comments are closed.