ضمنی انتخاب میں جیت پی ایم این کی ہو گی، مریم نواز

0
65
maryam

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امید ظاہر کی ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا۔ میرا مشن نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاناہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا 1 حلقہ شامل ہے۔صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو رہا ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، بلوچستان اور سندھ کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

Leave a reply