ضمنی انتخابات کے نتائج سے قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی، مسلم لیگ ن کا ایوان میں سادہ اکثریت کیلئے پیپلزپارٹی پر انحصار ختم ہوگیا، 132 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی، اتحادیوں کی مدد سے قانون سازی ممکن ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن 132 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی، حکومت اب پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر دیگر اتحادیوں کی مدد سے قانون سازی کرسکے گی، حکومت کو پیپلزپارٹی کے سوا بھی 336 کے ایوان میں 170 ارکان کی اکثریت حاصل ہوگئی ہے،اعداد و شمار کے مطابق حکومت کے دیگر اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 22، مسلم لیگ ق کی 5، استحکام پاکستان پارٹی کی 4 نشستیں، 4 آزاد ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ ضیاء، بی اے پی، نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کی بھی حکومت کو حمایت حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق سادہ اکثریت کیلئے ایوان میں 169 اراکین کی حمایت لازمی ہے، پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 74 ہے، بڑے اتحادی کی اہمیت کم ہو جائے گی۔








