راولپنڈی:عدالت نے بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے مقدمے میں مجرم کو 3 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ سنا دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلے میں لکھا کہ مجرم عرفان عظیم کو قتل کے جرم میں سزائے موت دی گئی جب کہ زیادتی کے جرم میں بھی سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،اسی طرح اغوا کے جرم میں بھی سزائے موت کے ساتھ 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیامجموعی طور پر مجرم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مجرم نے مارچ 2023ء میں تھانہ دھمیال کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے قتل کر دیا تھاٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسے پھانسی پر اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہو۔

رواں ماہ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا

ادھرکراچی کی عدالت نے اسکول وین میں 7 سالہ بچی کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم (ڈرائیور) کو 14 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت میں وین ڈرائیور کی جانب سے کمسن بچی کو ہراساں کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم اویس خان کو 14 برس قید کی سزا سناتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3 سال قید بھگتنا ہوگی۔

بھارت : اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں چوہے نے 2 نومولود بچوں کو کاٹ لیا

پراسیکیوٹر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم نارتھ ناظم آباد میں واقع اسکول سےگھر بچی کو پک اینڈ ڈراپ سروس فراہم کرتا تھا بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ ڈرائیور اس کے ساتھ غیراخلاقی حرکات کرتا ہے، والدین کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھاعدالت نے ریمارکس دیے کہ وکیل صفائی نے نکتہ اٹھایا کہ مقدمے میں وقت اور جگہ نہیں بتائی گئی، بچی 7 سال کی ہے، اس کے لیے یہ یاد رکھنا بہت مشکل ہے،تازہملزم اویس خان کے خلاف تھانہ تیموریہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Shares: