زوہیب خان سافٹ ویئر انڈسٹری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کےچیئرمین نامزد

0
48

اسلام آباد: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز اسوسی ایشن نے نے اپنے سالانہ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نئے بورڈ ممبران کا انتخاب کیا۔

 

کانگو: امن مشن میں شامل پاک فوج کا جوان دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر محمد زوہیب خان (A2Z Creatorz) کو اپنا چیئرمین منتخب کر لیا اور دیگر عہدیداران میں علی احسان (سینئر وائس چیئرمین)، خرم راحت (وائس چیئرمین)، شہزاد شاہد (خزانچی) شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار

سی ای سی کے نومنتخب اراکین میں محسن علی (ان باکس)، شہزاد شاہد (ٹی پی ایس)، جمیل گوہیر (ورچوئل فورس)، مدثر ملک (ایپ جنی) اور اعظم مغل (سیکیور) بینز) شامل ہیں اور پچھلے سال سے 5 منتخب اراکین بھی شامل ہیں۔

آئی ٹی انڈسٹری کے رہنماؤں، تجارتی اداروں اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے نئے سی ای سی اور عہدیداروں کا خیرمقدم کیا اور اس متحرک اور بین الاقوامی شہرت یافتہ قیادت کے تحت آئی ٹی کمپنیوں اور برآمد کنندگان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔

زوہیب خان نے اس ذمہ داری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اپنے وژن کا اظہار کیا،اگلے 5 سالوں میں آئی ٹی کی برآمدات کو 10 بلین امریکی ڈالر تک لے جائیا جائے گا۔

 

عمران خان کی گرفتاری کےلیے پولیس بنی گالہ پہنچ گئی:عمران خان کومحفوظ مقام پر پہنچا…

آئی ٹی انڈسٹری کے لیے 2030 تک ٹیکس کی چھوٹ کو دوبارہ متعارف کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔کاروبار کرنے میں آسانی اور لاگت کو بہتر بنانے کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ کام کریں؛ جیسا کہ اسٹیٹ بینک، ایس ایس سی پی، ایف بی آر،

اعلیٰ درجے کی اور مارکیٹ پر مبنی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے صنعتی اکیڈمیا کے تعاون کو فروغ دیںگے۔میک ان پاکستان مصنوعات کو فروغ دیں گے اور عالمی سطح پر متعارف کروانے میں مدد کریں گے۔

قابل بھروسہ تجارتی سرگرمیوں، لابنگ اور اشاعتوں کے ذریعے برانڈ پاکستان کی عالمی سطح پر رسائی حاصل کریں گے۔آئی ٹی انڈسٹری اسکلڈ لیبر کا سب سے بڑا آجر بننے کی راہ پر گامزن ہے اور اگلے 10 سالوں میں 50 بلین امریکی ڈالر کی صنعت بننے کا ہدف رکھتی ہے۔

Leave a reply