روس کی ایک عدالت نے مقامی انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی پر ویڈیو کانفرنسنگ ایپلی کیشن ’زوم‘ پر 9 لاکھ 65 ہزار 779 امریکی ڈالر (تقریباً 10 لاکھ ڈالر) کا جرمانہ عائد کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام روس کے اس قانون کے تحت کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مقامی سطح پر مخصوص قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ماسکو کی عدالت کی پریس سروس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی کمپنی ’زوم‘ کے خلاف سنا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے اس عدالتی فیصلے پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت پر ہوئی ہے جب روسی حکومت نے ملک میں کام کرنے والی غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور نئے ضوابط اور جرمانوں کا نفاذ جاری ہے۔واضح رہے کہ روسی پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ سرچنگ سے متعلق مزید سخت قوانین منظور کیے ہیں جن کے تحت انتہاپسند مواد تلاش کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کا امدادی پیکیج، 100 ٹن سامان روانہ ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ

امریکا اس کیمپ میں نہیں ہے، ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے پر ردعمل

غزہ میں اسرائیلی حملے 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہدا

Shares: