190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں پی ٹی آئی دور کی وفاقی وزیر زبیدہ جلال بھی گواہ بن گئیں۔ نیب کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں زبیدہ جلال نے کہا کہ بحیثیت کابینہ رکن 190 ملین پاؤنڈ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن اصرار کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے بطور وزیر اعظم کسی کی ایک نہ سنی۔ زبیدہ جلال نے نیب ٹیم کو بتایا کہ کابینہ ارکان 190 ملین پاؤنڈ کو پاکستان کا اثاثہ سمجھتے تھے تاہم ارکان کے تحفظات کے باوجود 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کو خفیہ رکھنے کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب ندیم افضل چن نے کسی قسم گواہی دینے سے انکار کر دیا سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کے خلاف ہواہی نہیں دوں گا، اگر کسی نے مجھے عدالت میں بلاکر یہ کہا کہ گواہی دو تو میں ہرگز ایسا نہیں کروں گا۔تحریک انصاف کابینہ کا حصہ رہنے والے سابق وزیر ندیم افضل چن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نیب نے 2 نوٹسز بھیجے اور طلب کیا، جس پر میں نیب آفس گیا، وہاں مجھ سے القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے سوال کئے گئے میں وہ بتادیا جو کابینہ میں ہوا تھا۔

زبیدہ جلال نے 190 پاؤنڈ کیس میں گواہی کی تیاری کر دی،ندیم افضل چن نے انکار کر دیا
Shares: