پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کے بعد سائیکل خریدنا بھی اب عوام کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا انہیں حالات میں عوام نے اس حل بھی بالآخر نکال ہی لیا
پشاور میں شہریوں نے منفرد حل نکالتے ہوئے کرائے کی سائیکل کا استعمال شروع کردیاہے۔ شہری بی آر ٹی سے منسلک زوبائیسائیکل کو ترجیح دینے لگے۔
صوبائی حکومت کے زیر انتظام اس منفرد سہولت کے ذریعے شہری ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسٹاپ سے اگلے یا اپنی مطلوبہ منزل تک سائیکل کا استعمال کرسکتے ہیں۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے نقد کے بجائے ایپ پر بنائے گئے کارڈ سےرقم ادا کی جاتی ہے۔
ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل کے مطابق ایک سال کے دوران نہ صرف سائیکل استعمال کرنیوالوں کی تعداد میں ایک ہزار اضافہ ہوا ہے بلکہ زو بائسائیکل کے ٹرپس بھی 26 ہزار سے 1 لاکھ 44 ہزار پر پہنچ گئے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو پیٹرول کی قیتموں میں واضح کمی کرنی چاہئے بصورت دیگر یونیورسٹی اور حیات آباد کی طرح پورے شہر میں بھی سائیکل سروس شروع کرنا پڑے گی۔