بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بڑی بہن روبینہ خان نے تحریکِ انصاف کے رہنما زلفی بخاری پر ایک بار پھر الزامات کی بھرمار کر دی ہے
جاری کیے گئے بیان میں روبینہ خان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے زلفی بخاری کو ایک متفقہ پی ٹی آئی لیڈر کے طور پر لانچ کیا جا رہا ہے، کئی مہینے منظر سے غائب رہنے کے بعد کیا یہ دھوکے باز آدمی اب وژن فراہم کرے گا،زلفی بخاری نے سیاحت اور پارٹی ترجمانی کے دوران کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، یہ بین الاقوامی مشیر کے طور پرگِھسے پٹے بیانات دیتا تھا جن میں کوئی ٹھوس بات نہیں ہوتی،زلفی بخاری انسانی حقوق کیس میں ناکام ہوا، فیصلے کے بعد کوئی سفارتی حکمتِ عملی نہ بنائی، ہر شخص کو یہ سوال اٹھانا چاہیے کہ یہ اصل میں کس کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بات طے ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے کام نہیں کر رہا، میں نے پوچھا کہ برطانیہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر زیادہ کوریج کیوں نہ حاصل کر سکے؟زلفی نے کہا کہ برطانیہ میں بانیٔ پی ٹی آئی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، یہ 2023ء کی بات ہے۔
دوسری جانب زلفی بخاری کے قریبی ذرائع نے روبینہ خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کرمسترد کردیا۔
190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات
جیل بھرو تحریک میں گرفتار زلفی بخاری کی رہائی کی درخواست دائر
190 ملین پاؤنڈ کی منتقلی کا کیس:شہزاد اکبر اور زلفی بخاری آج نیب میں طلب