190ملین پاؤنڈ کیس زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس سے منسلک کرنے کے احکامات

عمران خان کے شریک ملزم اور مقدمہ کے اشتہاری زلفی بخاری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم
0
106
PTI

احتساب عدالت اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیداد ریفرنس کیساتھ منسلک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے زلفی بخاری کی جائیداد منسلک کرنے کے احکامات جاری کیے،نیب عدالت نے زلفی بخاری کی عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کے لئے ان کی جائیدادیں بحق سرکار منسلک کر دیں ہیں ، ان جائدادوں میں 30 ایک کنال کے پلاٹ C16 میں ہیں جبکہ پانچ پلاٹ 4 کنال گے پلاٹ C 15 میں ہیں۔ جبکہ لگ بھگ 1300 کنال اراضی ضلع اٹک میں بھی منسلک کی جانے والی جائیدادوں میں شامل ہے۔ اسلام آباد کی زمینوں کو چئیرمین سی ڈی اے کو اور اٹک کی زمینیں ڈپٹی کمشنر اٹک کے حوالے کی گئیں ۔

عدالت نے کہا کہ زلفی بخاری جان بوجھ کر عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بنے،زلفی بخاری کو 6 جنوری 2024 جو عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ز لفی بخاری اسلام آباد میں مجموعی طور پر 34 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری اٹک میں مجموعی طور پر 1301 کنال اراضی کے مالک ہیں، ز لفی بخاری کی اسلام آباد اور اٹک میں اراضی کو ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے،ز لفی بخاری کے معلوم پتوں پر نوٹسز جاری کیے جائیں، 7 روز میں تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے،

زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

عمران خان، فرح گوگی،زلفی بخاری،ملک ریاض کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

بشریٰ ،زلفی بخاری آڈیو لیک،بشریٰ بی بی نے درخواست دائر کر دی

زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع  ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔

Leave a reply