مزید دیکھیں

مقبول

شہر قائد سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

کراچی سے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل...

کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے اثرات شہریوں...

چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل...

زلفی بخاری کی شیخ رشید پر تنقید ،کہا کئی کشتیوں کے سواروں کے ساتھ یہی ہوتا

پی ٹی آئی کے رہنما ، سابق وفاقی وزیر، زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ کہ شیخ رشید کو احساس ہوگیا ہوگا کہ عمران خان کے بغیر وہ کونسلر بھی نہیں بن سکتے۔

زلفی بخاری لندن میں ہیں،ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے شیخ رشید پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پی ٹی آئی کی وجہ سے شیخ رشید کو عوام نے بہت عزت دی، شیخ رشید کو کہاں سے اشارے مل رہے ہیں اس کا پتہ ہے،مجھے پتہ ہے تم کن کے کہنے پر میرے خلاف انٹرویوز دے رہے ہو، جو لوگ کئی کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں ان کے ساتھ آخر میں یہ ہی ہوتا ہے، شیخ رشید بانی پی ٹی آئی اور عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

https://twitter.com/chsandhilaa/status/1804245936740171813

واضح رہے کہ شیخ رشید عوامی مسلم لیگ کے امیدوار تھے، تحریک انصاف نے انکے مقابلے میں امیدوار کھڑا کیا تھا،انتخابات کے نتائج کے مطابق شیخ رشید چھٹے نمبر پر آئے، تحریک لبیک کے امیدوار کے ووٹ بھی شیخ رشید سے زیادہ تھے.اب عید کے دنوں میں شیخ رشید نے مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو بھی دیئے ہیں،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan