زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان، امریکی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری

0
44

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستا ن کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان پر امریکی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے میں تیزی پر گفتگو کی گئی،

زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان عمل میں کردار کی تعریف کی، انہوں نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی

امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں انٹرا افغان مذاکرات کے آغاز کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اتفاق رائے سے افغانستان میں امن خطے کے لئے سلامتی ، رابطے اور ترقی کو آگے بڑھانے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے.

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف سے ملاقات کی تھی، یہ ملاقات 7 جون کو ہوئی تھی،اس سے قبل 14 اپریل کو بھی زلمے خلیل زاد نے دورہ پاکستان کے موقع پر آرمی چیف سے ملاقات کی تھی،

Leave a reply