ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)حکومت کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا گیاڈویژنل و ضلع کی مرکزی تقریب ٹریفک چوک پر منعقد ہوئی۔ کمشنر مدثر ریاض ملک،آر پی او عمران احمر،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او اسد سرفراز اور شہریوں کی کثیر تعداد سمیت مشیر صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی،چیئر مین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،اخوند ہمایوں رضا،ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب اور دیگر نے شرکت کی تقریب میں بار،انجمن تاجران کے عہدیداران،علماء اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا جم غفیر بھی موجودتھا بارہ بجے پاکستان اور کشمیر کے ترانے پڑھے گئے بارہ بجکر پانچ منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک رک گئی شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور قومی اور کشمیر کے پرچم کے بیجز لگائے گئے تھے اوربازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ہوئی تھیں تقریب پاکستان اور کشمیر کے ملی نغموں سے فضا گونجتی رہی جس میں استحکام پاکستان،ملک و قوم کی خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی سیاسی نمائندوں اور کمشنر ودیگر آفیسران نے خطاب بھی کیا۔

Shares: