خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معدنیات کی نیلامی خالصتاً میرٹ پر کی گئی، وزیر معدنیات

0
78

پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی کی ہدایت پر جمعرات اور جمعہ کو پشاور میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ معدنیات حمیداللہ شاہ کی نگرانی میں 143.82 ملین روپے کی اہم معدنیات کی نیلامی ہوئی۔ مذکورہ نیلامی میں ڈائریکٹر جنرل حمید اللہ شاہ سمیت ڈائریکٹر ایکسپلوریشن عامر محمد،ڈائریکٹر لائسنسنگ یعقوب نواز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر منرل ماجد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیٹٹیگیشن ریاض خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نیلامی میں سینکڑوں بیڈرز نے حصہ لیا۔اس موقع پر وزیر معدنیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسیوں کے مطابق نیلامی خالصتا میرٹ کی بنیاد پر کی گئی اور اس میں قانون و انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ بھی نیلامی میں شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ نیلامی میں چونا،گرینائٹ،فیلڈ سوپر،کرو مائٹ،کوپر،بیروت اور ماربل وغیرہ جیسی معدنیات شامل ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل معدنیات حمیداللہ شاہ نے کہا کہ بہت جلد خیبرپختونخوا کی حکومت معدنیات کے شعبے میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے گی جس سے خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ آمدن حاصل ہوگی۔

Leave a reply