صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ

0
104

سرگودھا۔30ستمبر (اے پی پی) شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، اس اقدام سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن سرگودھا ڈویژن کے صدر راجہ عبدالوہاب نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پینے کا صاف پانی سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے حکومت نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ سرگودھا میں پینے کے صاف پانی کیلئے نہر لوئر جہلم، مٹھہ لک راجباہ، استقلال آباد راجباہ بہترین آبی گزر گاہیں جن سے گزشتہ 70 سال سے استفادہ نہیں کیا گیا اب اس پر توجہ دیکر پینے کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائیگا۔راجہ عبدالوہاب نے کہا کہ اسی طرح سیوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے بھی ماسٹر پلان تشکیل دیا جارہا ہے۔

Leave a reply