محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات، ڈپٹی کمشنر نے جائزہ لیا
خانیوال (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نےمحرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی سی آفس خانیوال میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک ،ایس این اے محمد رضوان بھٹہ سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ڈی سی اور ڈی پی او نے جدید کنٹرول روم میں تنصیبی آلات سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قائم مرکزی کنٹرول روم میں ضلع بھر کی مجالس اور جلوسوں کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی-
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جلوسوں اور مجالس کےروٹس پر
ضلع بھر میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرہ جات مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہوں گےقائم کردہ کنٹرول روم میں سرکاری محکمہ جات کے فوکل پرسن فرائض سرانجام دیں گے جن کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ڈی پی او محمد علی وسیم نے بتایا کہ کنٹرول روم میں محرم ہسٹری،ٹربل سپاٹس ،کیٹگریز وائز مجالس و جلوس اور امام بارگاہوں ومساجد کی معلومات میسر ہونگی انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم میں کنٹیجینسی پلان فیچر ،کور مینجمنٹ ٹیم اور فلیش پوائنٹس بارے معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کنٹرول روم میں مجالس اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز بارے بھی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
ڈی سی آفس میں قائم کردہ کنٹرول روم کا ٹیلی فون نمبر 065/9200147 ہے ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی زیر صدارت تحصیل کونسل میں بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے حوالہ سے سیکورٹی سمیت دیگر دیگر امور کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مرکزی امام بارگاہ جہانیاں بھی گئے اور سیکورٹی و دیگر انتظامات چیک کئے –