مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام ریلی
فیصل آباد(محمد اویس )مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام جنرل بس سٹینڈ میں ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین نے کی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹرجنرل بس سٹینڈرانا حبیب اللہ اور دیگر کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔سیکرٹری آرٹی اے نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت طاقت کے زور پر انہیں آزادی سے محروم نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے آزادی کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی بہادری اورجرات کو سلام پیش کیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم واستبداد اب ختم ہونے والا ہے اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے اورکشمیر کی آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی