ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کرنے کے لیے ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں

0
53

شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم کی زیرنگرانی خانپور نہر پر ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا اہتمام کیا- ان فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 سمیت، محکمہ صحت، سول ڈیفنس، محکمہ انہار، لائیو سٹاک اور دیگر اداروں نے شرکت کی اور کیمپس لگائے-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو رانا شکیل احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد نے فرضی مشقوں کا معائینہ کیا- فلڈ موک ایکسر سائز کا مقصد ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پہلے سے تیاری کرنا اور اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے- اس موقع پر نمائندہ پرونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(PDMA) جمیل احمد بھی موجود تھے- ریسکیو 1122 کی طرف سے سیلاب میں پھنسے افراد کے انخلاء اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا گیا-

Leave a reply