وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا اورڈی پی او وھاڑی ثاقب سلطان المحمود,اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا اور اے ایس پی بوریوالا کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ساہوکا میں کیمپ کا وزٹ کیا
اس دوران انہوں نے کہا کہ پانی کی سطح کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔
اس موقع پر علاقہ کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ریلیف اقدامات اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا.