وہاڑی : مال و جان کا تحفظ اولین ترجیح

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا ہے کہ تاجروں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے

تاجروں کے ٹیکسز سے تنخواہیں لیتے ہیں تاجروں کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں ملنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں چوہدری محمد سرور، راؤ خلیل احمد، میاں ساجد آصف، چوہدری مشتاق گجر،ساجد مسعود، حاجی نوید اختر، شیخ اسلم، حاجی رفیق رانا، چوہدری سرفراز، چوہدری رفیق، شیخ ریاض الدین، چوہدری سعید، شیخ ناصر سمیت عہدیداران و ممبران کی کثیر تعداد شامل تھی انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو سیف سٹی بنانا میرا مشن ہے تاجروں کے تعاون سے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر صدر ارشاد حسین بھٹی، چوہدری مشتاق گجر،چوہدری سرور، میاں ساجد آصف اور راؤ خلیل احمد ودیگر تاجروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کیا ہے اور شہر کو پرامن بنانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے شہر کو سیف سٹی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر تاجروں نے ڈی پی او اختر فاروق کو وہاڑی تعیناتی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

Comments are closed.