کراچی آنے والی پرواز کو بھارتی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال کا سامنا

0
54

کولمبو سے آنے والے طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا، طیارہ واپسی کے تمام سفر میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی فلائٹ کو روانگی کے 45 منٹ بعد بھارت کی فضائی حدود میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی پر کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاز چند منٹ میں چالیس ہزار فٹ کی بلندی سے 11ہزار فٹ پر آگیا۔طیارہ کولمبو واپسی کے تمام سفر میں 13 ہزار فٹ کی بلندی سے اوپر نہیں جا سکا جبکہ طیارے نے واپسی کا سفر 325 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے کیا۔یوں روانگی کے دو گھنٹے دس منٹ بعد فلائٹ واپس کولمبو باحفاظت لینڈ کر گئی۔فنی خرابی کا شکار ایئر لنکا کے زیر استعمال ایئربس اے 330 12 سال پرانی ہے۔کراچی کے مسافروں کو جہاز سے اتار کر لاؤنج میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply