معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی دل دہلانے والا واقعہ ہے : علامہ راشد سومرو

0
53

کراچی : نوکوٹ میرپورخاص میں معصوم بچیوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے ، مطالبہ کرتے ہیں کہ معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو جلد عبرتناک سزا دی جائے، اگر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اسوہ پر عمل درآمد ہوتا تو درندے یو دندناتے نہ پھرتے،

ان خیالات کا جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے جے یوآئی ضلع ملیر کے زیر اہتمام جامعہ عبداللہ بن عمر بحریہ ٹاؤن سپر ہائی وے ملیر میں عوامی اجتماع معراج مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر صوبائی ناظم مالیات مولانامحمدغیاث ،ڈاکٹرنصیرالدین سواتی ، مولانااحسان اللہ ٹکروی، مولانافتح اللہ، قاری عبدالقیوم چنہ ، مولانامحمد اجمل شیرازی ،مولانا صبغت اللہ جوگی ،قاری عبدالحلیم سندھی، فاروق سیدحسن زئی، جمال خان کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
علامہ راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہماری بدقسمتی ہیکہ حکمران ریاست مدینہ کے دعویدار تو ہیں لیکن نبی کریم کی تعلیمات کے علی الرہن اسلام سے متصادم قوانین بنائے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن نے 13 سال پہلے واضح کردیا تھا کہ ایک منظم سازش کے تحت عمران خان کو اقتدار سونپا جارہا ہے، جو ملک کے خدمتگار نہیں دشمن ثابت ہوں گے ، آج وفاقی اور سندھ کی حکومتیں عوام پر قہر الہی بن کا ٹوٹ پڑی ہیں ، ملک معاشی طور تباہی کے دہانے پر ہے ، غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں مزدور کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے ، ملک اسٹیٹ بینک کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے، عوام کو نہ روٹی ملی نہ کپڑے ملے نہ مکان ملا ، ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا خوشنما نعرہ لگایا گیا لیکن عوام کو نہ ایک کروڑ نوکریاں ملیں اور نہ پچاس لاکھ گھر ملے ، انہوں نے کہاکہ قوم سے گھبرانے کا حق بھی چھین لیا گیا عمران خان نے دعوؤں کی سیریز کا آخری مسکن قوم کو سکون کیساتھ قبر کا راستہ دکھادیاہے، مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پاکستان کو مشکلات اور عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کے لئے جمعیت علمائے اسلام کی یہ عوامی جدوجہد جاری رہے گی ہم عوام کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرملنے تک یہ محنت جاری رکھیں گے، بعد ازاں جامعہ عبداللہ بن عمر کے حفاظ طلبائ کرام میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کی گئیں ۔

Leave a reply