آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ
(نُماٸندہ شان رسول فیصل آباد سے)
آر پی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدکا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ۔روٹس اور وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری۔(آرپی او)
امروز آرپی اوفیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان اور کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کا محرم الحرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ڈی پی اوجھنگ ملک طارق محبوب اور ڈی سی جھنگ عبد اللہ خرم نیازی نے ان کا استقبال کیا۔ڈی سی آفس جھنگ میں محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ڈی پی اوجھنگ اور ڈی سی جھنگ نے کمشنر فیصل آباد اور آرپی او فیصل آباد کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا تمام حساس جلوسوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے۔جلوس کی برآمدگی سے قبل روٹس کی ٹیکنیکل کلیننگ اور سویپنگ کروائی جائے۔ تجاوزات کو ہٹایا جائے۔ مناسب تعداد میں نفری تعینات کی جا ئے،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹرسے چیکنگ عمل میں لائی جائے ا ور جلوسوں کے منتشر ہونے تک پولیس جوان و افسران مستعدد اور چاک و چابند رہیں۔
بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے قائم کردہ کنٹرول اورجلوسوں کے روٹ ہائے وزٹ کیے اس موقع پر ڈی پی او اور ڈی سی جھنگ بھی موجود تھے آرپی اوفیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ہدایات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ چھت ڈیوٹی کو یقینی بنایا جائے۔جلوسوں کو متعدد وقت اور متیعنہ روٹس سے گزارا جائے تاکہ شرکاء اور اعزاء دار پر امن فضاء میں اپنی سر گرمیاں انجام دے سکیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاہم منتظمین جلوس اور اہم اکابرین سے قریبی روابط رکھتے ہوئے تمام کام خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے جا ئیں۔
رات کے جلوسوں میں لائٹنگ کا مناسب انتظام کیا جائے۔روٹس کی صفائی و ستھرائی قبل ازوقت کروائی جائے اور ایمر جنسی سروسز ریسکیو 1122،فائر بریگیڈ،بم ڈسپوزل سکواڈ کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے۔جلوس سے متعلق تمام پولیس افسران روابط میں رہیں تاکہ بہتر کوارڈینیشن سے امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے،علاوہ ازیں سپروائزری پولیس افسران وقتا فوقتا ڈیوٹی کو چیک کریں،بریف کریں اور ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت سے آگاہ کریں۔۔