آرپی او فیصل آبادرفعت مختار راجہ اور سی پی او فیصل آباد سُہیل احمد ایس ایس پی آپریشن محمد افضل نے یوم شہدا ء کے موقع پر یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

مزید تفصیلات

(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی فیصل آباد)

امروز آرپی او فیصل آباد رفعت مختار راجہ اور سی پی او سہیل احمد کی یوم شہدا پر یادگار شہداء پر حاضری دی گٸ اور پھول چڑھائے گۓ۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آبادمحمد سہیل چوہدری،اور ایس ایس پی آپریشنز محمد افضل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں اور اپنے لہو سے ایثار و قربانی کی روشن مثال قائم کی۔

مزید انہوں نے کہا قوم کے کل کی خاطر اپنا آج قربان کر دینے والے یہ عظیم فرزند ہمارے محسن ہیں۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مصروف کا رپنجاب پولیس کے ہر جوان کیلئے مشعل راہ ہیں۔یہ نئی نسل کیلئے روشن مینا ر ہیں۔یہ ہمارا فخر ہیں۔یہ جرا ئتوں کے نشان ہیں۔ یہ شہدا ء پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مبارک باد کے مستحق ہیں وہ خاندان جن کی آغوش میں قوم کے ان بہادر بیٹوں نے پرورش پائی۔ شہدائے پولیس کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہروقت آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے موجود ھیں ۔

فیصل آباد ریجن میں امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے فیصل آباد ریجن پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آئندہ بھی ہم اس مقدس فریضہ کی تکمیل کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔شہیدوں اور غازیوں کی روشن تاریخ رکھنے والی پولیس ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے۔امن وامان کے قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کے مقدس مشن کے لئے ہم سب اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Shares: