راولپنڈی(اے پی پی ) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھا رٹی (آرڈی اے) نے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک سائٹ آفس مسمار اور دو سربمہر کردیئے۔ترجمان آر ڈی اے نے اے پی پی کو بتایاکہ چیئر مین آر ڈی اے محمد عارف عباسی کی ہد ایت پر میٹرو پولیٹن پلاننگ و ٹریفک انجینئرنگ (ایم پی اینڈ ٹی ای) ڈائریکٹوریٹ نے چکری روڈ پرچار غیر قانونی ہا ؤ سنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے بینک کالونی فیز II کے سائٹ آفس کو مسمار کردیا جبکہ الرحمان سٹی اور پاک سرزمین ٹاؤن کے سائٹ دفاترکوسر بمہر کردیا گیا۔اسی طرح غیر قانونی رہائشی سکیم محمود ٹاؤن کے ترقیاتی کام کو رکوا دیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کو یہ آپریشن پولیس نفری کے ہمراہ کیا کے ساتھ مل کر بھر پور آپریشن کیا۔اس ضمن میں ڈائریکٹر میٹروپولیٹن و ٹریفک انجینئرنگ آرڈی اے کا کہنا ہے کہ جن سوسائٹیز کے خلاف کاروائیاں کی گئیں وہ تمام پنجاب پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیمز اینڈ لینڈ سب ڈویژن رولز 2010کی خلاف ورزی کررہی تھیں۔ترجمان آر ڈی اے نے شہریوں کو انتباہ کیاکہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہر گز سرمایہ کاری نہ کریں اور کسی بھی رہائشی سکیم میں پلاٹ خریدنے سے قبل آر ڈی اے کی ویب سائٹ سے مذکورہ رہائشی سکیم کی قانونی حیثیت بارے جانچ پڑتال ضرور کریں۔

Shares: