گوجرانوالہ: آزادی مارچ آج شام کو گوجرانوالہ پہنچے گا، ٹریفک پلان جاری

گوجرانوالہ: آج شام کو اندرون شہر جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف آزادی مارچ کی گاڑیاں شہر میں داخل ہوسکیں گیں، راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بندہوگا۔ٹریفک کو جناح انٹرچینج سے سیالکوٹ روڈ اور دیوان روڈ بھجوایا جائیگا، آزادی مارچ کا قافلہ چناب ٹال پلازہ کراس کر جانے کے بعد ٹریفک کو جی ٹی روڈ پر آنے کی اجازت ہوگی
لاہور سے آنے والی ٹریفک کو گوناعور، واہنڈو اور تتلے عالی اور کامونکی ٹال پلازہ سے دیوان روڈ کی جانب موڑ دیا جائیگا۔

سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال سے بھی ٹریفک اہلکاران کو گوجرانوالہ طلب کرلیا گیا۔

Shares: